عدالت سے فرار ہونے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار 

Sep 13, 2026 | 19:35:PM
عدالت سے فرار ہونے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)  گزشتہ روز  روالپندی میں عدالت سے فرار ہونے والے تیسرےملزم کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ 

پولیس  کےمطابق گزشتہ روز عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر 3 ملزمان عدالت سے فرار ہوئے تھے،تینوں ملزمان کلرسیداں میں مدرسے کے طالب علم کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ 

 پولیس کے مطابق مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں ،مقدمہ میں اب تک 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں،ملزمان کو  ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ 

 یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ !کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خبر