کرکٹریاسر شاہ پرلڑکی سے زیادتی میں معاونت ،ہراساں کرنے کا الزام ،مقدمہ درج،سنگین انکشافات

Dec 20, 2021 | 18:57:PM
کرکٹر ،یا سر شاہ،مقدمہ درج
کیپشن: یا سر شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی یاسر شاہ کے قریبی دوست کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 563 عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں درج  ہوا۔متاثرہ لڑکی کی خالہ سمیرا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی سنگین الزامات ہیں۔ایف آئی آر متن میں کہا گیا کہ  یکم جون 2021 کو یاسر شاہ کی دعوت پر بھانجی فرح کے ساتھ لاہور گئی ۔ یاسرشاہ کے دوست فرحان نے موبائل نمبرلیکر دوستی بڑھائی اور یاسر، شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بات کرتا رہا ۔ 14 اگست کو میری بھانجی ٹیوشن سے واپس آرہی تھی فرحان نے اسے راستے سے ٹیکسی میں بٹھایا ۔ فرحان اسے صغری ٹاور کے فلیٹ نمبر 409 میں لےگیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور ویڈیوبنالی ۔ فرحان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردے گا اس نے یاسرشاہ سے بھی دھمکی دلوائی ۔

 یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کےبھید کھول دیئے

متن میں مزید کہا گیا کہ یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کا کھلاڑی ہے کسی بھی مقدمہ میں پھنسادے گا ۔ فرح کے مطابق فرحان نے اسے بلیک میل کر کے بیرسٹا کیفے ای الیون لیجا کر دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ایف آئی آر متن میں مزید کہا گیا کہ  یاسر شاہ سے واٹس ایپ پر بات کی تو اس نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہے، آپ فرحان سے فرح کی شادی کروا دیں ہم دونوں کا کام چلتا رہے گا ۔۔متن یاسر شاہ نے فوج اور پولیس افسران سے تعلق اور کسی بھی مقدمہ پھنسانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں پولیس نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کردی اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
 یہ بھی پڑھیں: برطانوی کھلاڑی سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا بے صبری سے انتظار