فریال گوہر کے سنگین الزامات،جمال شاہ کابھی ردعمل آگیا 

Sep 03, 2026 | 12:54:PM
فریال گوہر کے سنگین الزامات،جمال شاہ کابھی ردعمل آگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارجمال شاہ نے اداکارہ فریال گوہر کی جانب سےشادی کے دوران مبینہ جسمانی تشدد سمیت عائدکئے جانےوالے سنگین الزامات پرردعمل دے دیا۔
فریال گوہرنے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ شادی کے بعد متعدد بار تشددکا سامنا کرنا پڑا، جس کی شدت کے باعث ان کا ایک حمل ضائع ہوگیا،بعدازاں ایک اور حمل کےدوران بھی مبینہ تشدد پیش آیا،جس میں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع تھی،جس کے بعد انہوں نے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کیا۔

اداکارہ نےدعویٰ کیاتھا کہ انہیں چمڑے کے بیلٹ سے مارا جاتا تھا جبکہ پیٹھ اور گردوں پر لاتیں بھی ماری گئیں، جس کے باعث انہیں گردوں کی سرجری بھی کرانا پڑی،شادی کے بعد ان پرسخت پابندیاں عائد تھیں اور وہ گھر سے باہر واک کے لیے بھی آزادانہ طور پر نہیں جاسکتی تھیں،شناخت چھپانے کے لیے انہیں ساس کا برقع پہن کر یا بند رکشے میں سفر کرنا پڑتا تھا۔
فریال گوہر کے الزامات کے بعد جمال شاہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پانچ سالہ ازدواجی زندگی کے دوران کبھی کوئی جسمانی تشدد نہیں ہوا اور دونوں انتہائی مہذب انداز میں ایک دوسرے سے الگ ہوئے تھے۔
حمل ضائع ہونے کے الزام پرجمال شاہ نے مؤقف اختیار کیاہے کہ 1985 میں فریال گوہر کا حمل تشدد کے باعث نہیں بلکہ لاہور میں منیزہ ہاشمی کے گھر پیش آنے والے کتے کے کاٹنے کے حادثے کے باعث ضائع ہوا تھا،وہ 1986 سے 1988 تک لندن کے سلیڈ کالج آف آرٹس میں زیرِ تعلیم رہے اور اس دوران بچوں کی پیدائش کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی، اس لیے مزید کسی حمل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:’’لارا لپاگرل‘‘میناشوری؛فلم بین ان کی اداکاری کونہیں بھولے
معروف اداکارنےکہا کہ آپ لوگ فریال گوہر کےحالیہ الزامات کے بارے میں جو چاہیں ان کے بارے میں تاثر بنائیں لیکن میری زبان سے ان کے بارے میں کچھ نہیں سنیں گے۔