وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کےبھید کھول دیئے

Dec 17, 2021 | 19:09:PM
وہاب ریاض،شعیب ملک،بھید ،کھول دیے
کیپشن: وہاب ریاض،شعیب ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ’سپرے چیلنج‘ پورا کرتے ہوئے ایک دوسرے کے بھید کھول دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سوال جواب کے دوران شعیب کا کہنا تھا کہ وہاب اس لیے سست  کہ وہ ایک فاسٹ بولر ہیں اور انھیں زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔وہاب نے بھی جوا ب دیا  کہ شعیب ملک بہت برا ڈانس کرتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں ۔ جب وہاب سے گانے کی فرمائش کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ سیشن ہنسی مذاق کا ہے۔ اس لیے میں نہیں چاہتا کہ لوگ میرا گانا سن کر رونے لگیں۔ 

شعیب ملک نے بتایا کہ وہ دن میں 6 بار کھاتے ہیں لیکن کم تعداد میں ۔وہاب ریاض نے انکشاف کیا  کہ شعیب ملک رات 3 بجے بھی سینڈوچ  پیزا آرڈر کررہے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی۔۔ بھارت پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا