راولپنڈی؛ صباء قتل کیس میں ملزم عدنان بٹ کی فیملی کے سنگین انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں 21 سالہ مسیحی لڑکی صباء قتل کیس میں ملزم عدنان بٹ کی فیملی کے سنگین انکشافات سامنے آگئے ۔
عدنان کی فیملی کاکہناتھا کہ مقتولہ صباء کے چھ ماہ سے ملزم عدنان بٹ سے تعلقات تھے ،صباء اپنے دوسرے شوہر سے طلاق لے کر اپنے والدین کے گھر آئی تھی ،صباء کی حرکتوں کی وجہ سے والدین نے اس کو گھر سے نکالا ہوا تھا ،صباء پچھلے کئی ماہ سے بحریہ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھی ،صباء ڈرگزکا نشہ کرتی تھی اور نائٹ کلبز بھی جاتی تھی ،قتل والے دن بھی صباء نشے کی حالت میں تھی ۔
ملزم کی فیملی کاکہناتھا کہ وقوعہ والے دن صباء کا بھائی انوش ملزم عدنان کو گھر سے موٹر سائیکل پر لے کر گیا ،جہاں صباء برہنہ حالت میں نشے میں دھت سڑک کنارے پڑی تھی ،ملزم عدنان اور اس کا بھائی انوش صباء کو اسی حالت میں لے کر اس کے والدین کے گھر گئے ،والدین گھر پر موجود نہ تھے جبکہ صباء کے دو چچا وہاں پہلے سے موجود تھے ،صباء کے چچا اور بھائی نے عدنان کو صباء کو گولی مارنے کا کہا ،ملزم عدنان کے انکار کے بعد صباء کے بھائی نے پستول نکال لی جسے عدنان نے روکنے کی کوشش کی ،صباء کے بھائی نے سیدھا فائر مارا جو کے صباء کے ماتھے پر لگا جس سے اس کی موت ہوگئی ۔
ملزم عدنان بٹ کی فیملی کاکہناتھا کہ بہن کو قتل کرنے کے بعد صباء کا بھائی انوش عدنان کے ساتھ شالے ویلی چلا گیا ،صباء کے والدین نے اگلے دن خاموشی سے اسے دفن کرنا چاہا ،پولیس کی مداخلت پر عدنان پر قتل اور بھائی کے اغوا کا الزام لگایا ،پولیس نے اگلے دن عدنان کے بہنوئی وحید بعد میں 9 ستمبر کی رات ڈھوک حسو سے عدنان کو گرفتار کیا ۔ عدنان کی بہن کاکہناتھا کہ ہمارے بھائی عدنان بٹ نے صباء کا قتل نہیں کیا ،قتل صباء کے بھائی انوش نے کیا ،انوش واردات کے بعد عدنان کے ساتھ شالے ویلی فرار ہوا ،ہمارا بھائی عدنان بے قصور ہیں اور 4 دن سے پولیس کی حراست میں ہیں،ہمارا بہنوئی وحید بھی پولیس کے پاس ہے ،ہمیں خدشہ ہے کہ پولیس ہمارے بھائی اور بہنوئی کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دے گی۔
ملزم کی بہن نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب، اعلیٰ عدلیہ اور پولیس کے افسران سے اپیل ہے کہ واقعے کی جیو فینسنگ کراوائی جائے ،عدنان اور وحید کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔
یادرہے کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم عدنان نے گولی مار کے صباء کو قتل کیا ،قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ رتہ امرال میں درج ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق صوبائی وزیر اپنی رہائش گاہ سے اغوا