’’زنجیریں‘‘ میں ایڈیٹنگ کے باعث میراکردارمحدودہوکررہ گیا؛عدنان صدیقی

Aug 25, 2026 | 15:02:PM
’’زنجیریں‘‘ میں ایڈیٹنگ کے باعث میراکردارمحدودہوکررہ گیا؛عدنان صدیقی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار عدنان صدیقی نے ڈرامہ سیریل ’’زنجیریں‘‘ کی ایڈیٹنگ اور ہدایت کاری پر تحفظات کا اظہارکردیا۔
معروف  اداکار عدنان صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈرامے کی کاسٹ اورشوٹنگ کےمقامات کو سراہا، تاہم ایڈیٹنگ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ ساتھی اداکار عثمان جاوید کے ساتھ متعدد مناظر شوٹ کیے گئے تھے، لیکن ان میں سے کئی مناظر کو نشر نہیں کیا گیا۔
عدنان صدیقی نےکہا کہ ایڈیٹنگ کےباعث انکا اہم کردار تقریباً مختصر کردار تک محدود ہوکر رہ گیاجبکہ  عثمان جاویدکے کردارکوبھی بھی نمایاں طور پر کم دیکھایا گیا۔
معروف اداکار نےمرکزی اداکارہ سجل علی کےکردار کےحوالے سے کہاکہ وہ مبینہ طورپر کئی اقساط میں نظرنہیں آئیں جبکہ کہانی میں سہراب خان اور شیری کی محبت کو زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسری شادی کیوں کی؟سینئر اداکار شاہنواز زیدی نے وجہ بتادی
اس سے قبل طورسم کا کردار ادا کرنےوالےعثمان جاوید نےبھی ڈرامےکی ایڈیٹنگ پر سوال اُٹھایا تھا۔