بینک سے رقم نکلنے والوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، طریقہ واردات سے پردہ اُٹھ گیا

May 19, 2026 | 21:03:PM
بینک سے رقم نکلنے والوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، طریقہ واردات سے پردہ اُٹھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے منظم گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کار میں سوار ہو کر بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کی ریکی کرتا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ ملزم مسلح ساتھیوں کو موقع پر بلاتا اور پھر شہریوں کو لوٹتا تھا، گرفتار ڈکیت کی شناخت غلام علی ولد غلام حیدری کے نام سے ہوئی ہے۔

ستمبر 2025 میں پولیس نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کیا تھا، گروہ کا کارندہ بڑی رقم نکالنے والے شہریوں کی ریکی کرتا تھا۔

سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے گلشن اقبال بلاک 10 میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا تھا کہ گروہ کا ایک کارندہ بینک کے اندر داخل ہو کر بیٹھ جاتا تھا اور بڑی رقم نکلوانے والے شہریوں کی ریکی کرتا تھا، بینک کے اندر موجود کارندہ مطلوبہ شہری کی اطلاع اور نشانی اپنے ساتھیوں کو دیتا تھا جس کے بعد بینک کے باہر موجود ملزمان شہری کا پیچھا کرتے اور اسے لوٹ لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ثنا یوسف کی والدہ کا ملزم کو سزا سنائے جانے کے بعد بڑا مطالبہ سامنے آ گیا