گوجرانوالہ : گھریلو ملازمہ کے روپ میں چور خواتین کا گینگ سرگرم، فیملی 1 لاکھ سے زائد رقم سے ہاتھ دھو بیٹھی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ میں گھروں میں گھریلو ملازمہ رکھوانے کے نام پر فیلمز کو لوٹنے والا گینگ سرگرم، گھریلو ملازمہ گھر سے 1 لاکھ روپے سے زائد رقم چوری کر کے رفو چکر ہو گئی ۔
عمر نامی شہری کے گھر خاتون ہانیہ نے اپنی بیٹی زینب کو ملازمہ رکھوا یا،خاتون کے گھر سے نکلتے ہی زینب نے واردات کرتے ہوئے 1 لاکھ 8 ہزار روپے کی رقم چوری کر لی۔
گھریلو ملازمہ کی والدہ کو رقم دینے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں خاتون کو پیسے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،متاثرہ شخص عمر نے بھی تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں درخواست دے رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی فیصل آفریدی کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت