لاہور سےموٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

Sep 11, 2026 | 10:01:AM
لاہور سےموٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکوں پر مشتمل 3 رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ٹیپ روڈ سے موٹر سائیکل چوری کی تھی، جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور سٹی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ ایس ایچ او قاسم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر، عاقب اور عظیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔