شاداب خان کی بس میں کیوی کھلاڑی سے مستی،ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

Feb 19, 2023 | 12:53:PM
شاداب خان کی بس میں کیوی کھلاڑی سے مستی،ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے
کیپشن: شاداب خان کی بس میں سوتے کیوی کھلاڑی سے مستی کرتے ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  شاداب خان کی دوران سفر بس میں سوتے کیوی بلے باز کولن منرو کے ساتھ مستی کرتے ہوئے  ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی ہی ٹیم کے بلے باز کولن منرو کو تنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے جسے صارفین نے خوب پسند کیا ہے۔

پی ایس ایل PSL8 کےمقابلوں  میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف  میچ کھیلنے کے لیے جا رہی تھی۔ دوران سفر بس میں سوار نیوزی لینڈ کے تجرنہ کار بلے باز کولن منرو اپنی نشست پر نیند کے مزے لے رہے تھے۔

جارحانہ کیوی بلے باز نے اپنا چہرہ کیپ کی مدد سے ڈھانپ رکھا تھا لیکن شاداب خان شرارت سے باز نہ آئے۔ لیگ سپینر نے سوتے ہوئے کولن منرو کے کھلے ہوئے ہونٹوں کے درمیان انگلی ڈالی جس پر بلے باز نے آنکھیں کھول دیں۔

مزید پڑھیں: احسان اللہ شکر کرے کہ وہ مجھ سے بچ گیا: محمد حارث 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جسے صارفین نے خوب سراہا اور دلچپ تبصرے بھی کیے۔ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز، لائیکس اور کمنٹس مل چکے ہیں۔