نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی اجلاس کا اسلام آباد میں انعقاد ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی میٹنگ اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ،اجلاس کے دوران حکومت کو عوام کی مشکلات کے پیش نظر قیمتوں میں کمی کے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، اجلاس میں فواد چوہدری ، محمود مولوی ، محمد علی درانی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے