نئے صوبوں کے معاملے پربامعنی ڈائیلاگ ناگزیر ہے: حمزہ شہباز
سیاسی جماعتیں اگر بروقت بلدیاتی انتخابات کروا لیتیں تو نئے صوبوں کا ایشو اس طرح سامنے نہ آتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان بامعنی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے صحافتی تنظیم پیما کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت نئے صوبوں اور بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
حمزہ شہباز نےاس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان بامعنی ڈائیلاگ ناگزیر ہے،سیاسی جماعتیں اگر بروقت بلدیاتی انتخابات کروا لیتیں تو نئے صوبوں کا ایشو اس طرح سامنے نہ آتا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ ہی ہونے چاہئیں تاکہ نچلی سطح تک جمہوری نظام مؤثر انداز میں کام کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں:نئے صوبے لسانی یا ثقافتی بنیادوں پر نہیں، انتظامی تقاضوں کے مطابق بنیں گے:عبدالعلیم خان
سابق وزیراعلیٰ نے بیوروکریسی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی نے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کر دیے ہیں۔