امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

Apr 19, 2026 | 17:39:PM
امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس )ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے ، ذرائع کے مطابق امریکی ایڈوانس ٹیم خصوصی طیاروں کے ذریعے نور خان ائیر بیس پہنچی ہے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی طیاروں میں امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ لاجسٹک سامان اور گاڑیاں بھی ہیں، ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ خصوصی بلٹ پروف گاڑیاں اور ایمبولینس بھی پاکستان پہنچی ہے۔

پاکستان میں متوقع امریکی مزاکراتی ان خصوصی گاڑیوں میں آمد و رفت کرے گی، ایمبولینس امریکی وفد کی نقل و حرکت کے دوران ان کے ہمراہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد سے پہلی حج پرواز 270 عازمین کولے کر مدینہ منورہ روانہ