اسلام آباد سے پہلی حج پرواز 270 عازمین کولے کر مدینہ منورہ روانہ

Apr 19, 2026 | 16:40:PM
اسلام آباد سے پہلی حج پرواز 270 عازمین کولے کر مدینہ منورہ روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد سے روڈ ٹو مکہ کی پہلی حج پرواز 270 عازمین کولے کرمدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔
 وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی ڈپٹی ہیڈ مشن سمیت دیگر نےعازمین کو الوداع کہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کو پولش ہم منصب کا ٹیلیفون، علاقائی و عالمی امور پرتبادلہ خیال
 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امورسردارمحمدیوسف نے کہا کہ عازمین کو باوقار اور سہل سفر کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عازمین کو سعودی عرب پہنچتے ہی مفت سم فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے عازمین پر زور دیا کہ پاکستان کے سفیر کے طور پر بہترین نمائندگی کریں، سعودی قوانین کی مکمل پاسداری، صبر اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جائے، حرمین شریفین میں پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔
سعودی پرواز سے جانے والے عازمین نے ٹریننگ، امیگریشن اور ویکسین سمیت حاجی کیمپوں میں تمام انتظامات کو تسیلی بخش قرار دیا۔