اسحاق ڈار کو پولش ہم منصب کا ٹیلیفون، علاقائی و عالمی امور پرتبادلہ خیال

Apr 19, 2026 | 16:18:PM
 اسحاق ڈار کو پولش ہم منصب کا ٹیلیفون، علاقائی و عالمی امور پرتبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ رادوسلاو سیکورسکی نے ٹیلیفون کیاجس میں پاکستان اور پولینڈ کےتعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیاگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگومیں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان باہمی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا،اس موقع پردونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ریڈزون بند،جامع ٹریفک پلان جاری
 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پولش وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اورامن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتکاری اور مذاکراتی کوششوں کو سراہا ۔
,,,,,