ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس،سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی

Oct 18, 2025 | 16:09:PM
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس،سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشراحسن)ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت  23 اکتوبر تک ملتوی ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی ،ملزم عمر حیات کے وکلاء کی جانب سے آج بھی گواہان پر جرح نہ کی گئی۔
جج افضل مجوکہ نے گواہان پر جرح نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ گلی سماعت میں اگر جرح نہیں کی جاتی تو اسٹیٹ کونسل مقرر ہوگا،یہ آخری دفعہ موقع دے رہا ہوں کہ گواہان پر جرح کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ای چالان ڈیفالٹر گاڑی مالکان کے لئے بری خبر
 عدالت نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی