ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا:صدر ٹرمپ

امریکی صدر نے ایران کے 300 ارب ڈالر کے فنڈ کو اس کے اچھے برتاؤ  سے مشروط کردیا

Jun 18, 2026 | 08:16:AM
 ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا:صدر ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کچھ عرصے تک خلیج میں موجود رہے گی، ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کیلئے 60 دن کی مدت کوئی مشکل ڈیڈ لائن نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ دیگر ممالک کے پاس میزائل ہیں تو یہ نا انصافی ہوگی کہ ایران کے پاس بالکل نہ ہوں، امریکہ ایران پر مزید کوئی پابندیاں عائد نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے:وزیراعظم شہبازشریف کی توثیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے 300 ارب ڈالر کے فنڈ کو اس کے اچھے برتاؤ  سے مشروط کردیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے 60 دن کی مدت کوئی مشکل ڈیڈ لائن نہیں، امریکی فوج کچھ عرصے تک خلیج میں موجود رہے گی۔ 
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا بہت سارا پیسہ منجمد کیا ہے اور وقت آنے پر یہ واپس کریں گے ، ایران نے مثبت رویہ اپنایا تو پابندیوں کے حوالے سے پیشرفت ہوسکتی ہےجب کہ ایران اچھا برتاؤ کرے گا تو 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران راضی ہے کہ وہ نہ ایٹم بم بنائے گا نہ حاصل کرے گا ، جوہری ذخائر سے متعلق تکنیکی بات چیت بھی جلد شروع ہوجائے گی ۔

ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی رہنما معاہدے سے خوش ہیں،اس کے علاوہ ٹرمپ نے پاکستان اور قطر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر نے مذاکرات کے لیے بہت کام کیا۔