ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے:وزیراعظم شہبازشریف کی توثیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔
???? President Donald J. Trump has SIGNED the Iran Memorandum of Understanding at Versailles in France. ???????? pic.twitter.com/JQ6qlbvFAF
— The White House (@WhiteHouse) June 17, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد ایم او یو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، امریکا بحری ناکہ بندی ختم، ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے گا، ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولے گا اور امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔
I am honoured to announce that the historic ‘Islamabad Memorandum of Understanding’ has been electronically signed today between the United States of America and the Islamic Republic of Iran. The Memorandum has been signed by honourable Presidents of both the countries and also…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 18, 2026
شہباز شریف نے کہا کہ بطور ثالث میں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے، سوئٹزر لینڈ میں (کل) 19 جون کو تاریخی تقریب منعقد ہو گی، انہوں نے کہا کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز 19 جون سے ہو گا۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر پزشکیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کی بنیاد بنے گا۔
شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی سفارتکاری نے ممکنہ بڑے تصادم کو روکا، وزیراعظم نے امریکی مذاکراتی ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت بے لوث خدمات اور فیصلہ کن کردار سے تاریخی پیشرفت ہوئی۔