نادرا اور نیشنل فرانزکس ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

Aug 18, 2026 | 17:52:PM
نادرا اور نیشنل فرانزکس ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)شناخت کے  تحفظ اور فرانزک سرگرمیوں میں بہتری لانے کے لیے نادرا اور نیشنل فرانزکس ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط  کر دیئے گئے۔
دونوں ادارے شناخت، بائیومیٹرک اور فرانزک کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے، فریم ورک کے تحت ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور مہارتوں سے فائدہ اُٹھایا جائے گا۔

جرائم کی تحقیقات اور نفاذِ قانون کی سرگرمیوں کو موثر بنانے میں مدد ملے گی، پیچیدہ معاملات میں شناخت کی تصدیق اور فرانزک تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا، قومی سلامتی، امن و امان کے قیام اور نظامِ انصاف کی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے  الوداعی ملاقات