امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا بہت جلد ایران کےکوہ کلنگگزلا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
کوہ کلنگگزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کے قریب واقع ہے۔ کوہ کلنگگزلا میں 2 انتہائی محفوظ سرنگوں کے کمپلیکس ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر روس اور یوکرین جائیں گے اور جنگ کے خاتمے کی تجویز پیش کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی وہ اہمیت نہیں رہی جو تھی، آبنائے ہرمز کے بہت سے متبادل بنا رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران بھی جان لےگا کہ آبنائے ہرمز پہلے جتنی اہم نہیں رہی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام سے پائپ لائن اور سڑک کے رستے بنے تو ہرمز کی اہمیت کم ہو جائے گی۔
بہت سےلوگ اسے جنگ کہتے ہیں میں فوجی تنازع کہتاہوں، ایران جنگ بڑی چیز نہیں یہ چھوٹے آلوؤں جیسی ہے۔