شادی سے ایک گھنٹے قبل تکرار کرنے پر دلہن کو قتل کر دیا

Nov 17, 2025 | 21:29:PM
شادی سے ایک گھنٹے قبل تکرار کرنے پر دلہن کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بھاؤنگر میں دولہا نے شادی سے ایک گھنٹے قبل دلہن کو  ساڑھی اور پیسوں کے معاملے پر  تکرار کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ المناک واقعہ گجرات کے شہر بھاؤنگر  میں پربھوداس جھیل کے نزدیک ٹیکری چوک کے علاقے میں پیش آیا۔ گجرات کی مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم ساجن برائیا اور سونی ہمت رٹھوڑ گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال سے تعلق میں تھے، دونوں کی منگنی ہو چکی تھی اور شادی کی تقریب ہفتے کی رات طے تھی تاہم شادی سے کچھ دیر پہلے دونوں میں ساڑھی اور پیسوں کے معاملے پر  جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد ساجن نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سونی پر حملہ کردیا۔

یہ پڑھیں: طلبا کیلئے زبردست خبر،امریکا میں مکمل فنڈڈ PHD سکالرشپس پروگرام  کیلئے درخواستیں طلب
پولیس کا کہنا ہے کہ غصے کی حالت میں ساجن نے لوہے کی پائپ سے سونی پر حملہ کیا اور اس کا سر دیوار سے ٹکرایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، ملزم واردات کے بعد گھر میں توڑ پھوڑ کر کے فرار ہو گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے اور معاملے کی تفصیلی تفتیش جاری ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اسی روز ساجن کا ایک پڑوسی سے بھی جھگڑا ہوا تھا جس پر اس کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی، قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے وکلااور فیملی کی کل ملاقات کا دن،فہرست میں کون شامل ؟