بانی پی ٹی آئی سے وکلااور فیملی کی کل ملاقات کا دن،فہرست میں کون شامل ؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی سے وکلااور فیملی کی کل ملاقات کا دن ہے،کوارڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوارڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سےبھجوائی گئی ملاقات کی فہرست میں 6 لوگوں کا نام شامل کیا گیا ہے ۔ان میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ ،بیرسٹر علی ظفر کا نام ملاقات کی فہرست میں شامل ہے ، ان وکلا کے علاوہ نعیم حیدر پنجوتھہ ،نیاز اللہ نیازی اور عرفان نیازی کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے بانی تحریک انصاف کی تینوں بہنوں اور بشری بی بی کی فیملی کے آنے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے زبردست خبر،امریکا میں مکملPHD فنڈڈ اسکالرشپس پروگرام کیلئے درخواستیں طلب