طلبا کیلئے زبردست خبر،امریکا میں مکمل فنڈڈ PHD سکالرشپس پروگرام  کیلئے درخواستیں طلب

Nov 17, 2025 | 19:21:PM
طلبا کیلئے زبردست خبر،امریکا میں مکمل فنڈڈ PHD سکالرشپس پروگرام  کیلئے درخواستیں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان نیازی)پاکستانی طلبا کے لیے امریکا میں تعلیم کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے،ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) اسلام آباد نےامریکا میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام شروع کر دیا۔ طلبا سے درخواستیں طلب کر لی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت امریکی ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے اسکالرشپس دستیاب ہو گی،ٹاپ 50 یونیورسٹیوں میں مکمل ٹیوشن فیس کا احاطہ کیا جائے گا،اسکالرشپ میں اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس بھی شامل ہو گی،رینک 51 تا 100 یونیورسٹیز کے لیے 12 ہزار ڈالر سالانہ ٹیوشن سپورٹ کریگی۔

پاکستانی طلبا امریکا کی ورلڈ رینک یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کر سکیں گے،امریکا کی جامعات میں ریسرچ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، امریکا ، مکمل فنڈڈ، پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام ،شروع،24 نیوز

یہ بھی پڑھیں:دنیا میں نایاب ترین سبز آنکھیں کتنے فیصد لوگوں کی ہوتی ہیں ؟