صحیفہ جبار خٹک نئی ویڈیوکے باعث شدیدتنقیدکی زدمیں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک اپنی نئی ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پرشدیدتنقیدکی زدمیں آگئیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کولڈ پلنج واٹر ایکسرسائز کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ جم لباس میں برفیلے پانی کے ورزش سیشن سے لطف اندوز ہورہی تھیں، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ گائز برائے مہربانی کولڈ پلنج واٹر کی طرح ٹھنڈے رہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعدسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدیدردعمل سامنے آیاہے، کئی صارفین نے ان کے بدلتے انداز اور سوشل میڈیا سرگرمیوں پر تنقید کی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ پہلے بہت خوبصورت لگتی تھیں، پتہ نہیں اب انہیں کیا ہوگیا ہے، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ پھر کہتی ہیں لوگ میرے خلاف باتیں کیوں کرتے ہیں، خود ایسی حرکتیں کرتی ہیں۔
کچھ صارفین نے ان کے طرزِ زندگی پر تشویش کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے مغربی ثقافت کی اندھی تقلید قرار دیتے ہوئےتبصرے کیے، کئی نے یہ بھی کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے اور سوشل میڈیا پر ذاتی حملوں سے گریز کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:صنم سعید کافلمی دنیا کے معروف کانز فلم فیسٹیول میں شاندار ڈیبیو
واضح رہے کہ صحیفہ جبار خٹک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں،وہ اپنے بولڈ انداز، مختصر ہیئر سٹائلز اور سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹس کے باعث اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں،کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نےاپناریسٹورنٹ بھی شروع کیاتھا۔