صنم سعید کافلمی دنیا کے معروف کانز فلم فیسٹیول میں شاندار ڈیبیو

پاکستانی اداکارہ ریڈ کارپٹ پر آئیں تو شرکاء نے تالیاں بجا کر استقبال کیا اور خوب سراہا

May 17, 2026 | 10:11:AM
 صنم سعید کافلمی دنیا کے معروف کانز فلم فیسٹیول میں شاندار ڈیبیو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صنم سعید نےفلمی دنیا کے معروف کانز فلم فیسٹیول میں شاندار ڈیبیوکرلیا۔
صنم سعیدجیسے ہی ریڈ کارپٹ پر آئیں تو  شرکاء نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا اور خوب سراہا۔
صنم سعید نے پرمسرت انداز میں پذیرائی پر جوابی شکریہ ادا کیا۔


صنم سعیدکو ساؤتھ ایشین ویمن ایکسیلینس ان سنیما اینڈ آرٹس کے پہلے اعزازی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔


اس حوالے سے صنم سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ کانز میں 'بیگم شمیم آراء کی لیگیسی ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار ملکو کا نیا گانا "ساڈا دل" ریلیز
واضح رہے 2018 میں نامور اداکارہ ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنی تھیں۔