پی ٹی آئی کےبانی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آج منگل کے روز بانی کی ملاقات کا دن تھا۔ بانی کی اڈیالہ جیل میں ہی قید ان کی بیوی بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کروائی گئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کےکانفرنس روم میں کروائی گئی جو 25 منٹ تک جاری رہی
اڈیالہ جیل کے باہر جیل سے کچھ فاصلے پر ماربل فیکٹری ناکہ کے نام سے مشہور پولیس پوسٹ پر بانی کی بہنیں اپنے کچھ کارکنوں کے ساتھ موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تہران میں بسیج کی چوکیوں اور سڑکوں پر موجود اہلکاروں پر اسرائیلی حملے
پی ٹی آئی کے بانی کی گزشتہ کچھ ہفتوں مین اڈیالہ جیل میں ہی قید بشریٰ بی بی سے کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ اس دوران ان کی اپنی بہنوں اور پارٹی کے رہنماؤں سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ان کی آنکھ کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کے ساتھ ان کے کئی سیشن ہوئے لیکن ان کی پارٹی کے رہنماؤں کے مطالبے کو مان کر انہین الشفا انٹرنیشنل ہسپتال مین ایڈمٹ نہین کروایا گیا۔ اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک میڈیکل بورڈ اس بات کے تعین کے لئے بنوایا ہے کہ بانی کو آنکھ کے علاج کے لئے سہپتال ایڈمٹ کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔
بانی اور ان کی بیوی بشریٰ بی بی کی حالیہ ملاقاتوں کے سلسلہ کی پہلی ملاقات 3 فروری 2026 کو ہوئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی تھی کہ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات ہوگئی اور پیغام باہر پہنچا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: اسرائیل نے ایران کے 'ڈی فیکٹو لیڈر' علی لاریجانی کا کیسے پتہ لگایا، یروشلم پوسٹ کی رپورٹ