تہران میں بسیج کی چوکیوں اور سڑکوں پر موجود اہلکاروں پر اسرائیلی حملے

Mar 17, 2026 | 20:55:PM
 تہران میں بسیج کی چوکیوں اور سڑکوں پر موجود اہلکاروں پر اسرائیلی حملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کل رات ایران کی پیرا ملٹری فورس بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کے قتل کے بعد آج اسرائیل کی فوج ایران کی بسیج پیرا ملٹری فورس کے دفاتر، تنصیبات پر حملے کر رہی ہے اور اس کے ساتھ تہران کی سڑکوں پر ڈیوٹی کرنے کے لئے بھیجے گئے بسیج اہلکاروں کو بھی میزائل مار رہی ہے۔

تہران میں بسیج کی کئی چوکیوں پر حملہے ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج  کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ گزشتہ چند گھنٹوں میں ایران کی بسیج فورس کے ارکان اور تہران بھر میں اس کی چوکیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: یہ امن کا وقت نہیں، امریکہ اور اسرائیل کو شکست دینا ہو گی، ایران کے سپریم لیڈر نے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں

IDF نے اسرائیلی میڈیا کو ایک مختصر فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک سڑک پر حملے کو دکھایا گیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ بعد میں مزید تفصیلات فراہم کرے گی۔

آئی ڈی ایف کے مطابق، نیم فوجی دستے پر حملے تہران میں رات گئے اسرائیلی حملے کے بعد ہوئے ہیں، جس میں بسیج کمانڈر غلام رضا سلیمانی، ان کے نائب اور  کئی دیگر اعلیٰ افسر ایک ساتھ  مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا

یہ بھی پڑھیئے:  اسرائیل نے ایران کے 'ڈی فیکٹو لیڈر' علی لاریجانی کا کیسے پتہ لگایا، یروشلم پوسٹ کی رپورٹ