یہ امن کا وقت نہیں، امریکہ اور اسرائیل کو شکست دینا ہو گی، ایران کے سپریم لیڈر نے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں

Mar 17, 2026 | 17:46:PM
یہ امن کا وقت نہیں، امریکہ اور اسرائیل کو شکست دینا ہو گی، ایران کے سپریم لیڈر نے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ایران کے سپریم لیڈر نے 2 ممالک کی امریکہ کے ساتھ  کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ یہ وقت امن کا نہیں ہے، امریکہ اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔
تہران   میں ایک سینئیر ایرانی عہدیدار نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ سپریم لیڈر ن مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ تجاویز ایک خارجہ پالیسی اجلاس میں مسترد کیں۔   ان تجاویز کو دو ثالث ممالک کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

ایران کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے میڈیا مین شائع ہونے والی رپورت کے مطابق اس اجلاس میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ یہ وقت امن کا نہیں ہے، امریکہ اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے:  جنگوں کا فیصلہ سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ میدانِ جنگ میں ہوتا ہے: ترجمان پاسدارانِ انقلاب 

دیگر کیٹیگریز: دنیا