پشاور اسلام آباد موٹروے صوابی انبار انٹرچینج کے مقام پر بند کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوار الحق)پشاور ٹو اسلام آباد موٹروے صوابی انبار انٹرچینج کے مقام پر تمام بڑی گاڑیوں اور لوکل ٹرانسپورٹ کےلئے بند کردی گئی۔
موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے کٹی پہاڑی کے قریب بہت زیادہ پھسلن ہوگئی ہے جس کی وجہ سے موٹروے کو بند کیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل شناختی کارڈگھر بیٹھے چند منٹوں میں حاصل کرنے کاآسان طریقہ جانیے
پشاور ٹو اسلام آباد موٹروے صوابی انبار انٹرچینج کے مقام پر بڑی گاڑیوں اور لوکل ٹرانسپورٹ کےلئے بند ہونے کی وجہ سے عوام کوشدید پریشانی کاسامناہے۔