ڈیجیٹل شناختی کارڈگھر بیٹھے چند منٹوں میں حاصل کرنے کاآسان طریقہ جانیے

Aug 17, 2025 | 13:11:PM
ڈیجیٹل شناختی کارڈگھر بیٹھے چند منٹوں میں حاصل کرنے کاآسان طریقہ جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کرنے کاآسان طریقہ سامنے آگیا ۔
پاکستان نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈی میٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ (Dematerialized ID Card) کا نظام متعارف کرادیا جس کے ذریعے شہری اپنا قومی شناختی کارڈ ڈیجیٹل شکل میں حاصل کرسکیں گے۔
یہ  محفوظ ڈیجیٹل شناختی کارڈ نادرا کی ’’پاک آئی ڈی‘‘ موبائل ایپ کے ذریعے چند منٹوں میں حاصل کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے کسی دفتر جانے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
یہ قومی شناختی کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن ہے جو محفوظ طریقے سے’’ پاک آئی ڈی‘‘ ایپ میں رکھا جاتا ہے جوبالکل فزیکل کارڈ کی طرح کام کرتا ہے اور اسے بینکنگ، سم رجسٹریشن اور سرکاری امور سمیت مختلف خدمات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبرڈکی بھائی کیخلاف مقدمہ درج، اثاثوں کا ریکارڈطلب کر لیاگیا
ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے ،بس گوگل پلے سٹور یا ایپل ایپ اسٹور سےPak IDایپ ڈاؤن لوڈ کریں،موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کریں اور او ٹی پی سے تصدیق کریں،لاگ ان کر کے ڈی میٹیریلائزڈ شناختی کارڈ کے لیے درخواست دےدیں،اس کے بعدضروری دستاویزات اور تصویر اپ لوڈ کریں اورفوری طور پر اپنا محفوظ ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کریں۔