عمران خان نے فاطمہ جناح کے جلسے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا، شیخ رشید

Apr 16, 2022 | 23:01:PM
عوامی مسلم لیگ، شیخ رشید، عمران خان، فاطمہ جناح، جلسے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا،
کیپشن: شیخ رشید کراچی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ 20مئی سے پہلے عمران خان چوروں کی حکومت ختم کر دیگا ، کراچی والوں نے فاطمہ جناح کے جلسے کا ریکاربھی توڑ دیا ہے ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی تیرے جوش و جذبہ اور جرات کو سلام ہے ، کراچی کے لوگوں کی عمران خان کی محبت کو سلام ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی والوں نے فاطمہ جناح کے جلسے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ لندن سے فوج کو گالی دیتے تھے ،جن پر فرد جرم عائد ہونی تھی ان کو اسی دن وزیر اعظم بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو چار ماہ پہلے کہا تھا اسمبلی توڑ ،دو گورنر راج لگا دو،انہوں نے کہاکہ 20مئی سے پہلے عمران خان چوروں کی حکومت ختم کر دیگا ، انہوں نے کہاکہ میں ریٹائرڈ ہونے جارہا ہے میں نے کہا جو اس وقت عمران خان کو چھوڑے وہ اصلی اور نسلی نہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں: PTI کو خیرباد کیوں کہا؟ عمران خان سے کیا بات ہوئی تھی ؟ رمیش کمار نے اگلے پچھلے سارے حساب برابر کر دیئے