روپے کی قدر میں اضافہ، برطانوی پاؤنڈ3.74، یورو1.75روپے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن میں استحکام رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 278.62 روپے سے کم ہوکر 278.61 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.82 روپے پر برقرار رہا ، یورو 1.75 روپے سستاہوکر 327.47 روپے ، برطانوی پاؤنڈ ایک دن میں 3 روپے 74 پیسے سستا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 380.26 روپے سے کم ہوکر 376.52 روپے تک گرگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.75 روپے پر برقرار رہاجبکہ سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 74.97 روپے پر آگیا۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکس چینج میں 902پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 1لاکھ 65ہزار 596پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں 3.73 فیصد اضافہ، مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر