ملک بھر میں جاری مہنگائی کی لہر میں ریکارڈ اضافہ ،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

May 15, 2026 | 16:57:PM
ملک بھر میں جاری مہنگائی کی لہر میں ریکارڈ اضافہ ،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی میں صفر اعشاریہ سینتالیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 14.52فیصد ہوگئی،ایک ہفتے میں23 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے9 اشیاء سستی اور19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات  کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 22.13 فیصد مہنگے ہوئے،آٹا 4.94 فیصد اور ڈیزل 3.76 فیصد مہنگا ہوا،حالیہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 3.73 فیصد کااضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں پیاز 2.98 اورکیلے 1.93فیصدمہنگے ہوئے،آلو،تازہ دودھ، دہی اورچینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،ایک ہفتےمیں چکن 6.34 فیصد سستا ہوا،انڈے3.83 اورلہسن کی قیمتوں میں2.20 فیصدکی کمی ہوئی،حالیہ ہفتےایل پی جی اوردالوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :پنکی نیٹ ورک میں افریقہ کے لوگ بھی شامل ہونے کا انکشاف!