پنکی نیٹ ورک میں افریقہ کے لوگ بھی شامل ہونے کا انکشاف!

May 15, 2026 | 16:10:PM
پنکی نیٹ ورک میں افریقہ کے لوگ بھی شامل ہونے کا انکشاف!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک میں افریقہ کے لوگوں بھی شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزادخان  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سچل میں پنکی کے پرانے گھر میں ریڈ کی ہے،وہاں سے بھی منشیات مل گئی ہیں، اس نیٹ ورک افریقہ کے لوگ بھی ہیں، کیس میں افریقہ کے 6لوگ ملوث ہیں، خواتین لاہور میں ہیں،یہ منشیات باہر سے آتی تھیں، ملزمہ پنجاب میں تھی۔

آزاد خان کاکہناتھا کہ پنکی کیس سے متعلق ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا ہے،سائبر کرائم کےساتھ رابطہ کرلیاگیا ہے،پنکی کیس سے متعلق بڑے پیمانے پر تفتیش کی جاری ہے۔

 ان کاکہناتھا کہ ملوث ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے،سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی ہوئی، ایسا لگا ولن کو ہیرو بنایا جارہا ہے،پولیس پر تنقید درست تھی ، مگر کردار کشی ہوئی،بہت سے صحافیوں کے پاس معلومات تھی مگر انہوں نے جاری نہیں کی، یہ ایک حساس کیس ہے، ہمارے بچے متاثر ہورہے ہیں،ہمیں تفتیش کو تھوڑا حساس بھی رکھنا ہے،اتنے عرصے سے لاہور میں بھی ملزمہ پکڑی نہیں گئی تھی، تنقید اپنی جگہ پر مگر یہی پولیس والے محنت سے کام کررہے ہیں۔