سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان ۔۔ آئی ایس پی آر کی معاونت سے بننے والے ایک ہی ڈرامہ میں

Sep 13, 2021 | 17:28:PM
سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان ۔۔ آئی ایس پی آر کی معاونت سے بننے والے ایک ہی ڈرامہ میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سجل علی اور کبریٰ خان آرمی یونیفارم میں ملبوس اور شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکاراؤں کی یہ تصاویر 'پی ایم اے کاکول تھنگز' کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق  پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے کہ وہ قوم جو اپنی خواتین کو مردوں کے ساتھ لے کر نہیں چل سکتی وہ قائم نہیں رہ سکتی۔ ڈرامے کی کہانی تحریر کرنے والی لکھاری عمیرہ احمد نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے مذکورہ تصاویر شیئر کیں۔ یادرہے’صنف آہن‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے اور اسے نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سحرخان شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار۔۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل

ڈرامے کو ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھی معاونت کی ہے۔ اس کی مرکزی کاسٹ میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان شامل ہیں جبکہ بعد ازاں عثمان مختار اور میرب علی کو بھی ڈرامے کا حصہ بنایا گیا تھا۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ پانچوں مرکزی اداکارائیں ایک ساتھ کام کریں گی۔