اداکارہ سحرخان  شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار۔۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل

Sep 12, 2021 | 18:18:PM
اداکارہ سحرخان  شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار۔۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  اداکارہ سحرخان  عدیل چودھری کے ساتھ نئے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ، واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سحرخان ان دنوں نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکار عدیل چودھری ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی جس میں دونوں اپنے اس ڈرامے کا ایک سین کررہے ہیں مگر بدقستمی سے حادثے کا شکار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار عدیل گھر کے باہر موٹرسائیکل پر سوار اداکارہ کا انتظار کررہے ہیں جبکہ ڈرامے کی ٹیم بھی موجود ہے، شوٹنگ کے دوران سحرخان گھر سے باہرآکر موٹرسائیکل پر بیٹھتی ہیں اور دنوں دھیمے لہجے میں کوئی بات کرتے ہیں جیسے ہی عدیل چودھری موٹرسائیکل چلاتے ہیں وہ تو بے قابو ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں سامنے دیوار میں جالگتے ہیں۔