بانی تحریک انصاف سے کل ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

Aug 13, 2025 | 21:03:PM
بانی تحریک انصاف سے کل ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  بانی پاکستان تحریک انصاف سے جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن ہے، جیل حکام کو ملاقاتیوں کی فہرست بھجوا دی گئی۔

تفصیلات کے  مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے بانی پی ٹی آئی سے ملنے والے 6 ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔فہرست کے مطابق ہمایوں خان، زبیر خان، شاکر اعوان ملاقات کے لئے آئیں گے، ان کے علاوہ  مرتضیٰ طوری، فیصل خان ترکئی، صفی اللہ خان بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقن بیٹسمین ڈیوالڈ بریوس نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے