جنوبی افریقن بیٹسمین ڈیوالڈ بریوس نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے بیٹسمین ڈیوالڈ بریوس نے آسڑیلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ افریقا کی جانب سے 22 سالہ نوجوان بیٹسمین ڈیوالڈ بریوس نے صرف 41 گیندوں پر سنچری مکمل کرتے ہوئے 56 گیندوں پر 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس برق رفتار اننگز کے ساتھ ہی بریوس جنوبی افریقا کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی کے کھلاڑی ڈیوالڈ بریوس سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے والے بیٹسمین کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف اس کی ہی سرزمین پر سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔ منگل کے روز ہونیوالے میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں پر 218 رنز بنائے تھے ۔ جنوبی افریقا کے 219 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 165 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی اور یوں مہمان ٹیم نے میچ 53 رنز سے جیت کر 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹے بازی ایپ کے معاملے میں پوچھ گچھ ،سریش رائنا کو اہم ادارے نے طلب کر لیا