ٹرمپ نےآج ایرانی  اہداف پر زیادہ شدید حملے، خرگ اور دوسرے جزیروں پر قبضہ کرنے کی دھمکی دےدی

Jun 11, 2026 | 18:00:PM
 ٹرمپ نےآج ایرانی  اہداف پر زیادہ شدید حملے، خرگ اور دوسرے جزیروں پر قبضہ کرنے کی دھمکی دےدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پہلے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے آج رات ایرن پر شدید نوعیت کے حملے کرنے کی وارننگ دی، اب خوڈ صدر ٹرمپ بتا رہے ہیں کہ آج رات امریکی فوج ایران کے انفراسٹرکچر پر زیادہ شدید حملے کرنے جا رہی ہے اور مسقتبل قریب میں امریکی فوج جزیرہ خارگ پر قبضہ بھی کرنے جا رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 10 جون 2026 کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں خطاب کر رہے ہیں۔ (اے پی فوٹو/جولیا ڈیماری نکنسن)
 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج جمعرات کے روز  ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ "ایران کو آج رات بہت سختی سے مارے گا"، اپنی  دھمکی میں ٹرمپ نے یہ بتایا ہے کہ  ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں ٹھیک نہیں جا رہی ہیں۔

"مستقبل میں کسی وقت، (بہت دیر سےنہیں)ہم جزیرہ خرگ، اور تیل کے دیگر انفراسٹرکچر  پر قبضہ کر لیں گے، اور ان کی تیل اور گیس کی مارکیٹوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لیں گے، جیسا کہ ہمارے پاس وینزویلا کے ساتھ ہے، جو وینزویلا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ دونوں کے لیے شاندار طریقے سے کام کر رہا ہے،" ٹرمپ نے Truth Social پر مزید کہا۔

ٹرمپ گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران ایران کے متعلق اتنا بہت کچھ کہہ چکے ہیں کہ اب دنیا کو ان کی کسی بھی بات سے حیرت نہیں ہوتی البتہ سب کچھ کہنے کے ساتھ وہ ہمیشہ ایران کے معاہدہ کی طرف آنے کی امید کا اظہار لازمی کرتے رہے، اب وہ اس امید کا اظہار نہیں کر رہے بلکہ تسلیم کر رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کرنے میں کامیابی نہیں ہو رہی۔

 ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش اس وقت رک گئی تھی جب صدر ٹرمپ نے دونوں اطراف کے مذاکرات کاروں کی کئی ہفتوں کی کوشش سے بنائے ہوئے ڈرافٹ میں ایران سے ساٹھ فیصد افزودہ ہو چکی یورینیم کے ذخیروں کو ایران سے باہر منتقل کرنے کے ٹائم فریم اور طریقہ کار پر زیادہ واضح تحریر پر زور دیا تھا اور آبنائے ہرمز کو غیر مشروط بحال کرنے پر زور دیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کی ثالثی کی کوشش سے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ رابطہ کاری تو ہوئی لیکن اس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔

یہ بھی پڑھیں:  غیر اخلاقی حرکتوں کی لائیو سٹریمنگ میں ملوث 7 عورتیں، چار مرد گرفتار 

میڈیا رپورٹس مین کہا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی اس پوسٹ میں ایران پر حملوں کے منصوبہ کے متعلق بہت بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔  یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ آیا  امریکہ ایران کی کروڈ آئل اور گیس انڈسٹری کے زیادہ تر سمندر میں جزائر پر اور کچھ ساحلہ علاقوں میں موجود تنصیبات پر قبضہ کرنے کی طرف واقعی جائے گا یا یہ ماضی کی طرح ایران کو معاہدہ پر مجبور کرنے کی ایک اور دھمکی ہے۔

ٹرمپ نے بارہا دھمکی دی ہے کہ وہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی طاقت اتاریں گے لیکن اب تک یہ دیکھا گیا کہ ٹرمپ صرف آخری لمحات میں مذاکرات میں پیش رفت کی وجہ سے پیچھے ہٹ جاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  خلیج عمان میں ایرانی تیل لے جانے والے ایک اور جہاز پر  امریکہ کاحملہ