غیر اخلاقی حرکتوں کی لائیو سٹریمنگ میں ملوث 7 عورتیں، چار مرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) راولپنڈی میں غیر اخلاقی ویڈیوز کی لائیو سٹریمنگ کرنے میں ملوث منظم گروہ پکڑا گیا۔ لائیو سٹریمنگ کے ذریعے غیر اخلاقی ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کرنے والے اس گروہ میں غیر ملکی عورت بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق پورنو گرافی پر مشتمل غیر اخلاقی مواد کو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے والے گینگ میں 11 افراد شاملک ہیں جن میں کئی غیر ملکی بھی ہیں۔ گرفتار کئے جا چکے افراد میں ایک غیر ملکی عورت اور چھ پاکستانی عورتیں شامل ہیں۔
گرفتاری کے وقت کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ریکارڈنگ کے دیگر آلات بھی برآمد ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اس گروہ کے لوگ غیراخلاقی ویڈیوز بنا کر پورنو ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے تھے اور لائیو سٹریمنگ سے بھی پیسہ کماتے تھے۔
ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، اس منظم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس مقدمے کی تفتیش ک ے لئے پولیس این سی سی آئی اے سے بھی مدد لے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوا پروموشن کیس؛ٹک ٹاکر اقرا کنول کی عبوری ضمانت میں توسیع