جوا پروموشن کیس؛ٹک ٹاکر اقرا کنول کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق)جوا پروموشن کیس میں ٹک ٹاکر اقرا کنول کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے ٹک ٹاکر اقرا کنول کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کی۔
عدالت میں این سی سی اے کی طرف سے بتایا گیا کہ اقرا کنول کے موبائل فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ وصول نہیں ہوئی جس پر عدالت نے فرانزک رپورٹ آنے تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:میں کلاسک پاکستانی چہرہ ہوں؛صنم سعیدکاناقدین کوجواب
اقرا کنول دوران سماعت عدالت میں موجود تھیں۔