میں کلاسک پاکستانی چہرہ ہوں؛صنم سعیدکاناقدین کوجواب

Jun 11, 2026 | 15:50:PM
 میں کلاسک پاکستانی چہرہ ہوں؛صنم سعیدکاناقدین کوجواب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صنم سعید نے اپنی ظاہرہ شکل و صورت پر تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دے دیا۔
صنم سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران جب اداکارہ سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر بہت کم تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، زیادہ سے زیادہ لوگوں نے مجھ ’’کوجی‘‘بولا ہے،جس پر میزبان نے انہیں بتایا کہ ’’کوجی‘‘ کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ خوبصورت نہیں ہیں۔

میزبان کی وضاحت سن کر صنم سعید نے کہا کہ اگر لوگ ایسا سمجھتے ہیں تو اس میں میرا تو کوئی ہاتھ نہیں ہے، میں جیسی بھی ہوں، مجھے اللّٰہ نے بنایا ہے تو آپ اپنے رب کی تخیلق کے بارے میں اس طرح کی بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رومانوی ہیروسنتوش کمارکوبچھڑے 44 برس بیت گئے
صنم سعیدنے مزیدکہا کہ  میں کلاسک پاکستانی چہرہ ہوں، ہر کوئی مجھے دیکھ کر کہتا ہے کہ میری بیٹی آپ جیسی ہے یا کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میں ان کے جیسی ہی لگتی ہوں تو میں ان کو یہی کہتی ہوں کہ میں کلاسک پاکستانی چہرہ ہوں۔