رومانوی ہیروسنتوش کمارکوبچھڑے 44 برس بیت گئے

اصل نام سید موسیٰ رضا تھا،1950 سے1960تک پاکستانی سینما میں چھائے رہے

Jun 11, 2026 | 13:06:PM
رومانوی ہیروسنتوش کمارکوبچھڑے 44 برس بیت گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی فلم نگری کے لاثانی رومانوی ہیرواداکارموسیٰ رضا المعروف سنتوش کمارکوبچھڑے 44 برس بیت گئے۔
25 دسمبر 1925 کو لاہور میں پیدا ہونے والے سنتوش کمار کا اصل نام سید موسیٰ رضا تھا،انہیں پاکستان کا پہلا رومانوی ہیرو تصور کیاجاتاہے جو1950 سے1960تک پاکستانی سینما میں چھائے رہے۔
سنتوش کمار نے فلمی سفر کا آغاز پنجابی فلم ’’بیلی‘‘ سے کیا،تاہم فلم ’’وعدہ‘‘ نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا،اسی فلم پر انہیں نگار ایوارڈ بھی ملاتھا۔
سنتوش کمار نے اپنےفلمی کیریئرکے دوران نوے سے زائد فلموں میں یادگار کردار ادا کیے جن میں گھونگھٹ، رشتہ، دامن، سرفروش اور قسمت جیسی فلمیں شامل ہیں،صبیحہ خانم کے ساتھ انہوں نے درجنوں کامیاب فلموں میں کام کیا اور بعد ازاں انہیں اپنا شریکِ حیات بھی بنایا،ان کایہ رشتہ مرتے دم تک قائم رہا،ان کے بھائیوں درپن اورایس سلیمان نے بھی فلم انڈسٹری میں بطور اداکار اورہدایت کاربہت نام کمایاتھا۔

سنتوش کمار 11 جون 1982 کو راہی ملک عدم ہوگئے تھے، مگر ان کی اداکاری، مکالمے اور لازوال کردار آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔