خلیج عمان میں ایرانی تیل لے جانے والے ایک اور جہاز پر  امریکہ کاحملہ

Jun 11, 2026 | 17:17:PM
 خلیج عمان میں ایرانی تیل لے جانے والے ایک اور جہاز پر  امریکہ کاحملہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   امریکی فوج نے بحیرۂ عمان میں  ایرانی تیل لے جانے کی کوشش کرنے  والے ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ کرکے اسے ناکارہ کر دیا۔
امریکی  فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کوم) کے  حکام نے آج بتایا ہے کہ  آئل ٹینکر  ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران سے تیل منتقل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

 یہ اس ہفتے  میں چند دن کے دوران   سینٹ کوم کی جانب سے حملہ کر کے  ناکارہ بنایا جانے والا تیسرا تجارتی جہاز ہے جو ایران کی ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے حملوں کی زد میں آیا۔

گنی بساؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم/ٹی جلویر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بحیرۂ عمان کے راستے ایرانی تیل لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ جہاز کے عملے نے بار بار دی جانے والی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

 امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو 2 ہیل فائر میزائلوں سے تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر اخلاقی حرکتوں کی لائیو سٹریمنگ میں ملوث 7 عورتیں، چار مرد گرفتار 

 پیر اور منگل کو بھی دو جہازوں  ایم/ٹی میری ویکس اور ایم/ٹی سیٹے بیلو  پر امریکی فوج نے ایسے ہی حملے کئے تھے اور ان جہازوں کے انجن روم ناقابل استعمال بنا دیئے تھے۔ ان میں سے ایک ایران کی بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا جبکہ دوسرا ایرانی تیل لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

سینٹ کوم نے  13 اپریل کو  ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے آغاز سے اب تک 9 جہازوں کو  ایرانی سامان لے جانے کی کوشش کرتے روک کر سزا دی ہے جبکہ 135 جہازوں کا رخ موڑا گیا اور 42 انسانی امداد لے جانے والے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے:  امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا:امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ