حمیرااصغر کوقتل کیاگیا؟آئی جی سندھ نےتحقیقات کا حکم دے دیا

وزیراعظم پورٹل پرمیر پور خاص سے ڈاکٹر سیدہ کائنات نے درخواست میں موت کو قتل قرار دیاہے 

Jul 11, 2025 | 11:04:AM
حمیرااصغر کوقتل کیاگیا؟آئی جی سندھ نےتحقیقات کا حکم دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)معروف ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے وزیر اعظم پورٹل پردرخواست در ج ہونے کے بعد آئی جی سندھ نے درخواست میں لگائے  گئےالزامات پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
آئی جی سندھ نے کمپلینٹ سیل کے سربراہ ایس ایس پی کو درخواست تفتیشی افسر کو ارسال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر الزامات میں کچھ حقیقت ہے تو اسے کیس کا حصہ بنایا جائے ۔


 حمیرا اصغر کی موت سے متعلق میر پور خاص سے آن لائن درخواست وزیراعظم پورٹل پر ڈاکٹر سیدہ کائنات نے جمع کرائی تھی جس میں حمیرا اصغرکی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے کہاگیاکہ حمیرا کی موت منظم سازش کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حمیرااصغرکی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کو شکایت موصول

درخواست میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ حمیرااصغر کے ساتھ زیادتی کی گئی ،حمیرا پربااثر افراد سے تعلقات کے لئے دباؤ تھااوراسے زبردستی شراب اور آئس دی گئی۔
پولیس کے مطابق شکایت میں شناخت اور ثبوت شامل نہیں ہیں،آئی جی سندھ کے حکم کے بعد درخواست کو تحقیقات کا حصہ بنادیا گیا ہے۔