اداکارہ حمیرااصغرکی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کو شکایت موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درشہوار)اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کے ذریعے ڈاکٹر سیدہ کائنات نامی خاتون نے شکایت درج کرادی۔
کمپلین میں اداکارہ کی موت کو طبعی کے بجائے قتل قرار دیا گیا ہے ،خط میں اداکارہ حمیرا کی موت طبعی نہیں منظم سازش کا ذکر کیا گیا ہے ۔
شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حمیرا نے مجھے اور میری دوست کو بتایا تھا کہ اس کے ایک ڈاکٹر دوست کے والد نے حمیرا کے ساتھ زیادتی کی ہے،حمیرا کا استحصال کیا گیا اس پر باثر افراد کے ساتھ غیر شرعی تعلقات بنانے کیلئے دباو ڈالا گیا ، حمیرا کو بھی جبراً شراب اور کرسٹل میتھ،آئس کے استعمال پر لگایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:افسناک خبر!بھارت کی مشہور ٹینس پلیئر والد کے ہاتھوں قتل
پولیس نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کر دی،پولیس کاکہنا ہے کہ شکایت وزیراعظم پورٹل کے ذریعے بھیجی گئی،شکایت وزیراعظم ہاؤس سے موصول ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں شکایت بے بنیاد لگتی ہے،حمیرا کی موت کو 8 ماہ گزر چکے ہیں،درخواست گزار کے ڈاکٹر سے تعلقات 3 ماہ پہلے خراب ہوئے، درخواست گزار نے اپنی شناخت یا رابطہ نمبر ظاہر نہیں کیا،شکایت میں کوئی ثبوت منسلک نہیں کیا گیا، پولیس نے شکایت کو مشکوک قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے شکایت کی مزید جانچ شروع کر دی،الزامات میں وزن ہوا تو تفتیش اس رخ پر آگے بڑھے گی،پولیس پہلے سے سی ڈی آر اور فون ڈیٹا پر کام کر رہی ہے،مشکوک روابط یا شواہد ملے تو تفتیش اس رخ پر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے سینیٹ نشستوں کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے، نام بھی سامنے آ گئے؟