بھارت کی مشہور ٹینس پلیئر والد کے ہاتھوں قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے گروگرام میں 25 سالہ ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو مبینہ طور پر ان کے والد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطانق افسوسناک واقعہ 10 جولائی کی صبح 10:30 بجے کے قریب گروگرام کے سیکٹر 57 میں ٹینس پلیئر رادھیکا یادو کی رہائش گاہ کی پہلی منزل پر پیش آیا،بھارتی میڈیا کو دیے گئے سٹیٹمنٹ میں پولیس نے انکشاف کیا کہ رادھیکا یادو کے والد نے ان پر لگاتار 3گولیاں فائر کیں جس کے بعد ٹینس پلیئر کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران ہی دم توڑ گئیں۔
گروگرام سیکٹر 56 کے پولیس سٹیشن انچارج نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہمیں ہسپتال سے اطلاع ملی کہ3 گولیاں لگنے سے 25 سالہ خاتون کی موت ہو گئی ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ انفارمیشن ملنے کے بعد ہم نے خاتون کے چچا سے تفتیش کی لیکن انہوں نے کچھ نہیں بتایا تاہم جائے وقوع پہنچنے پر معلوم ہوا کہ خاتون سٹیٹ لیول کی ٹینس پلیئر ہے جن کا قتل ان کے والد نے کیا ہے۔
رادھیکا یادو کون تھیں؟
بھارتی میڈیا کے مطابق رادھیکا یادو کی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (ITF) ڈبلز ٹینس کھلاڑی کے طور پر رینکنگ 113 تھی،ویب سائٹ کے مطابق رادھیکا یادو 23 مارچ 2000 کو پیدا ہوئیں اور اپنے بطور ٹینس سٹار اپنا کریئر شروع کرتے ہوئے زبردست کامیابیاں سمیٹنے ہوئے ITF ڈبلز کی ٹاپ 200 رینکننگ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کو بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں : ہیڈ کوچ