بابراعظم کو بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں : ہیڈ کوچ

Jul 10, 2025 | 21:11:PM
بابراعظم کو بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں : ہیڈ کوچ
کیپشن: ہیڈ کوچ مائیک ہیسن،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہاہے کہ بابراعظم کو بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مائیک ہیسن کا کہناتھا کہ بابراعظم سے وکٹ کیپنگ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، انہیں بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں، کسی بیٹر سے نہیں کہا کہ 150 کے سٹرائیک ریٹ سے کھیلیں ، ٹی ٹوینٹی میں پیچھے ہونے کی وجہ ہماری بیٹنگ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی ویسٹ انڈیز میں ہمارے ساتھ ہونگے، حسن علی بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، فاسٹ بولر کی غیر موجودگی میں ہم نے دوسروں کو موقع دیا ہے، ایسے کھلاڑی کو زیادہ موقع دیا جائےگا جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترتے ہونگے۔

ان کا کہناتھا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہیں، حارث روف انجری کی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں ہیں ، سلمان مرزا کو حسن علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے،  میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں ، 20 کھلاڑیوں کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرتی ہے ، کپتان اور کوچ 20 میں سے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے چیئرمین کو دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی مالکان کیلئے اچھی خبر ،ٹوکن ٹیکس میں بڑی رعایت کا اعلان