حمیرا بانو اورعثمان پیر زادہ نے اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ حمیرا بانو اور سینئر اداکار عثمان پیر زادہ نے اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کر دی۔
حمیرا بانو نے اگست میں اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ سوشل میڈیا پر ظاہر نہیں کیا تھا، جس کے بعد ان کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں، متعددسوشل میڈیا پیجز پر یہ افواہ پھیلائی گئی کہ حمیرا بانو نے سینئر اداکار عثمان پیر زادہ سے شادی کر لی ہے اور عثمان پیر زادہ نے اپنی اہلیہ ثمینہ پیر زادہ کو طلاق دے دی ہے۔
افواہوں کی وضاحت کے لیے عثمان پیر زادہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے بارے میں صارفین مجھ سے زیادہ جانتے ہیں، تاہم میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ میری ایک ہی اہلیہ ہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ وہ آئندہ 50 برس تک میری اہلیہ رہیں،مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ پیسے اور کلکس حاصل کرنے کے لیے جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہیں جبکہ حمیرا بانو کے ساتھ میرا نام جوڑنے کی وجہ بھی مجھے معلوم نہیں۔
عثمان پیرزادہ نےمزید کہا کہ ان افواہوں سے مجھے نقصان نہیں پہنچا، تاہم میرے حقیقی مداح ضرور پریشان ہوئے اور مجھے متعدد تشویش میں مبتلا مداحوں کی فون کالز موصول ہوئیں،میں نے حمیرا بانو اور ان کے شوہر سے بات کی اور تینوں نے ان افواہوں پر ہنسی مذاق کیا، میری طلاق سے متعلق افواہیں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ پھیلائی جا چکی ہیں اور ایسی باتیں چلتی رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فن لینڈ کی 27 سالہ انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسیں
دوسری جانب حمیرا بانو نے بھی عثمان پیر زادہ اور اداکارہ عظمیٰ طاہر کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران ان تمام دعوؤں کی تردید کی ہے۔
یہ افواہ اس وقت شروع ہوئی تھی جب ایک یوٹیوب چینل نے دعویٰ کیا کہ حمیرا بانو نے اپنے ساتھی اور سینئر اداکار عثمان پیر زادہ سے شادی کر لی ہے، جبکہ عثمان پیر زادہ نے اپنی پہلی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کو طلاق دے کر حمیرا بانو سے نکاح کر لیا ہے۔