انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن میں قیمت برقرار
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 1 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ۔انٹربینک میں ڈالر 280.37 روپے سے کم ہوکر 280.36 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.40 روپے ،سعودی ریال 75.43 روپے پر برقرار ہے جبکہ یورو 1.51 روپے مہنگا ہوکر 330.55 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.40 روپے مہنگا ہوکر 378.02 روپے ، یو اے ای درہم 4 پیسے اضافے سے 77.33 روپے کا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کی 5 کمزور ترین کرنسیاں، کیا پاکستانی روپیہ بھی فہرست میں شامل؟